ماسکو، گرمی کا 120 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Published on June 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

ماسکو(یواین پی)روس کے دارالحکومت ماسکو کو گرمی کی بدترین لہر کا سامنا ہے ، منگل کے روز روسی محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ماسکو میں گرمی کا 120 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، گرمی میں اضافے کی وجہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیاں ہیں۔ پیر کے روز ماسکو میں گرمی کی شدت 34.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا۔ تفصیلات کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں گرمی کا 120 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ماسکو میں در جہ حرارت 34.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، اس سے قبل روسی دارالحکومت میں جون 1901ء میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ خیال رہےکہ موسم سرما میں ماسکو میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے رہتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy