ورلڈ کپ،پاک بھارت میچ کرکٹ تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ ہوگا

Published on January 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,686)      No Comments

888
اسلام آباد(یو این پی) پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانیوالا میچ ہو گا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے ابتدائی میچ میں 15 فروری کو آمنے سامنے ہوں گی۔ ورلڈ کپ مقابلوں کی تاریخ میں بھارت کو گرین شرٹس پر نفسیاتی برتری حاصل ہے، پاکستانی ٹیم اب تک ورلڈ مقابلوں میں روایتی حریف کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ 2011ء میں منعقدہ عالمی کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق پاک بھارت ٹیموں کے درمیان 15 فروری کو ہونے والا میچ کرکٹ تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والے میچ ہو گا جسے پوری دنیا میں ایک ارب سے زائد شائقین دیکھیں گے۔ یہ آسٹریلوی سرزمین پر بھی سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پہلا میچ ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes