پاکستان پیرس میں دہشت گردی حملے کی مذمت کرتاہے، بھارتی الزمات بے بنیاد ہیں: تسنیم اسلم

Published on January 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے کہاہے کہ پاکستان پیرس میں دہشت گردی کے حملے کی سخت مذمت کرتاہے اور بھارت کی کوئی کشتی لاپتہ نہیں ہے بلکہ بھارتی تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔تفصیلات کے مطابق تر جمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان پیرس میگزین کے دفاتر پر دہشت گردی حملے کی شدید مذمت کرتاہے اور دہشت گردی کے اس موقع پر فرانس کی عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کرتاہے ۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان پر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف اپنے عزم کے لیے بھارت کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہمارے عزم بہت بلند ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ بھارت کی کوئی کشتی غائب نہیں ہے اور بھارت کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزمات بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت رینجرز کے دو جوانوں کی شہادت کے حقائق مسخ کرنے کے بجائے شفاف تحقیقات کرائے۔
ان کا کہنا تھاکہ جان کیری جلد پاکستان کادورہ کریں گے لیکن حتمی تاریخوں کا ابھی اعلان نہیں کیا جاسکتا۔جان کیری اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے امور پر تبادکہ خیال کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme