قرآن پاک کی بیحرمتی کسی صورت میں قبول نہیں;علامہ شبیہ الرضا زیدی

Published on January 29, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/رپورٹ حمید چنڈ)ٹھٹھہ قرآن پاک کی بیحرمتی کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے ایسا عمل کرنے والوں کو عبرت ناک سزا ملنی چاہئے قرآن پاک ہر مسلمان کی ایمانی درس دینے والی کتاب ہے۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ مسجد صاحب الزمان مکلی کے خطیب علامہ شبیہ الرضا زیدی نے کہا ہے کہ قرآن پاک انسانیت کی تعلیمات اخوت کا درس اور آفاقی کتاب ہے جس میں بغیر رنگ و نسل قوم قبیلہ امیر غریب ہر طرح کے امتیازات سے بالاتر ہے قرآن پاک کی توہین کسی بھی صورتحال میں قابل قبول نہیں اس اشتعال انگیز اور قبیح حرکت سے دنیا بھر میں بسنے والے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں انکا مزید کہنا تھا قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے گستاخوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ان کو عبرتناک سزائیں دی جائیں انہوں نے مزید کہا کہ جب مسجد مدرسوں اور امام بارگاہوں پر خودکش حملہ کرتے ہیں اور وہاں رکھے ہوئے قرآن پاک بھی اس عمل میں آکر جل جاتے ہیں یہ عمل انسان سوز عمل ہے اس کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme