پاکستان دنیا کا تیسرا سستا ترین ملک ، سب سے سستا شہر راولپنڈی

Published on January 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 761)      No Comments

123اسلام آباد(یو این پی) دنیا کے مختلف ممالک میں ضروریات زندگی کی قیمتوں سے متعلق معلومات دینے والی ویب سائیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان دنیا کا تیسرا سستا ترین ملک ہے جبکہ بھارت اس فہرست میں پہلے درجے پر براجمان ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی ایشائی ممالک نیپال اس لحاظ سے دوسرے اور بنگلہ دیش گیارویں نمبر پر ہیں۔ دوسری جانب سوئٹزرلینڈ، ناروے اور وینزویلا دنیا کے مہنگے ترین ممالک ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہروں میں سے رولپنڈی ایسا شہر ہے جہاں ضروریات زندگی سب سے ارزاں ہیں جبکہ اس فہرست میں کراچی، لاہور اور سیالکوٹ کو بالترتیب دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل ہے۔

اس کے علاوہ نیپال کے بعد دوسرے نمبرپر پاکستان میں سب سے کم کرائے پر اشیاء دستیاب ہیں جبکہ سنگا پور میں کرائے سب سے زیادہ ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog