پرویز مشرف کا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کی تعزیت کے لئے سعودی عرب جانے کا امکان

Published on January 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 551)      No Comments

index
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق سابق صدر سابق جنرل(ر)پرویز مشرف خادمین حرمین الشرفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کی تعزیت کے لئے تین روزکے اندراندر سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ نئے خادمین حرمین الشرفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ،ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز آل سعود سے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات پر تعزیت کریں گے وہ دوروزہ قیام کے بعد وہ واپس پاکستان آجائیں گے ۔یادرہے مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز اور پرویز مشرف کے تعلقات اس وقت اس وقت مضبوط ہوگئے تھے جب شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو پرویز مشرف سے جلاوطن کرکے سعودی عرب بھیجنے کی درخواست کی تھی تو پرویز مشرف نے نوازشریف اوران اہل خانہ کو دس سال کے معاہدے کے مطابق انہیں سعودی عرب جلاوطن کردیا تھا ۔آج پرویز مشرف کی پیرول پر رہائی کی درخواست بھی سعودی عرب کی ایک اعلی ترین شخصیت کی ہے جس پر وزیراعظم نوازشریف نے اصولی طورپر فیصلہ دے دیاہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کو شاہ عبداللہ کی تعزیت کے لئے سعودی عرب جانے دیاجائے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题