مریم نواز شریف کا ایف جی ماڈل اسکول کا دورہ ، بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں

Published on December 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

222
اسلام آباد(یو این پی)وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے اسلام آباد میں ایف جی ماڈل اسکول ایف ایٹ تھری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے  تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا مریم نوازشریف اس موقع پربچوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے اسلام آباد کے علاقے ایف ایٹ تھری میں واقع ایف جی ماڈل اسکول پہنچیں تو اسکول کے بچوں اور اساتذہ نے اُن کا استقبال کیا  اس موقع پروفاقی وزیر طارق فضل چودھری بھی اُن کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر مریم نوازشریف اسکول کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور مختلف کلاس رومز کا جائزہ بھی لیا۔ اُنہوں نےاسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اسکول میں ترقیاتی کام معیار اور شفافیت کے ساتھ جلد مکمل کئے جائیں اسکول کی لائبریری اور کھیل کے میدانوں کو بھی مزید بہتر بنایا جائے۔طلبہ نے مریم نوازشریف کی اسکول آمدپرخوشی اورتشکر کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog