پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 8 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

Published on January 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 948)      No Comments

01
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی ہوگی
قیمتوں میں کمی سے ملک میں مہنگائی پر قابو پانے میں مدد ملے گے
لاہور(یو این پی) یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک مزید سستی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، اسی طرح لائٹ اسپیڈ ڈیزل 8 روپے فی لیٹر سستا ہوگا، مٹی کا تیل 7 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے، اس سلسلے میں اوگرا نے سمری تیار کر لی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی مسلسل گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث پاکستان میں بھی گزشتہ 4 ماہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ملک میں مہنگائی پر قابو پانے میں مدد ملے گے۔ جہاں اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں کمی اور استحکام دیکھا جائے گا وہاں سفری ضروریات میں لوگوں کو آسانی میسر آئے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes