عید کی آمد آمد، شاپنگ بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا

Published on June 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments


بہاولپور(یواین پی) عید کی آمدآمد ہے اور بہاولپور کے بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھتا ہی جارہا ہے، بڑوں کے ساتھ ساتھ ببچے بھی میچنگ شوز اور کپڑوں میں کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ بہاولپور میں بھی عید کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔دکانوں میں خواتین سے زیادہ بچے نئےکپڑے جوتے خریدنے کے لیے پرجوش ہیں۔بچوں کا کہنا ہے کہ عید کے لئے مرضی کی چیزیں ملنے تک شاپنگ جاری رہے گی ۔بچو ں کی تمام تر توجہ نئے جوتوں اور کپڑوں کی خریداری پر ہے،

مارکیٹ میں جا کر بچوں کے لیے کپڑوں اور جوتوں کی میچنگ کرنا بھی والدین کے لئے ایک امتحان ہوتاہے،کیوں کہ ان ننھے خریداروں کی فرمائشیں تو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتیں، جس نے جو سوچ لیا اسے وہ سب ہر قیمت پر ان کو چاہیے ۔والدین کو شکایات ہیں کہ اس سال گزشتہ سال کی نسبت بچوں کی اشیا کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھا دی گئی ہیں۔ لیکن بچوں کی فرمائش پوری کرنے کے لیے انہیں سب کرنا پڑتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme