دیپالپور ، وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان جانبحق خاتون زخمی۔ ریسکیو 1122

Published on December 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) دیپالپور کے نواحی علاقے بہاول داس میں اے پی وی وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل میں سوار ایک خاتون زخمی جبکہ نوجوان جانبحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 دیپالپور کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ریسکیو ٹیم نے بروقت ریسپانس کر کے زخمی کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔ جانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد ارباز ولد اللّٰہ دتہ (20 سال) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ غلام پورہ حویلی روڈ کا رہائشی تھا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes