ہائی کورٹ نے ٹریول ایجنٹس سے 16فیصد سیلز ٹیکس کی وصولی روک دی ،حکومت سے جواب طلب

Published on January 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 539)      No Comments

123لاہور (یو این پی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ٹریول ایجنٹس 16 فیصد سیلز ٹیکس کی وصولی سے روکتے ہوئے صوبائی حکومت سے 9 فروری تک جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے یہ عبوری حکم امتناعی میچ لیس ٹریولز سمیت متعددٹریول ایجنٹس کی طرف سے دائر درخواستوں پرجاری کیا ، درخواست گزاروں کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیاکہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبے بھر کے ٹریول ایجنٹس پر 16فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا ہے جس کے بعد کسی بھی ایئر لائن کی ٹکٹیں پنجاب میں مہنگی ہو جائیںگی جبکہ دوسرے صوبوں سے ٹکٹیں سستی ملیں گی، درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت میں آئینی نکتہ اٹھایا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ٹریول ایجنٹس پر کسی بھی قسم کا سیلز ٹیکس عائد کرنے کا اختیار نہیں ہے ،اتھارٹی کو ٹریول ایجنٹس سے سیلز ٹیکس کی وصولی سے روکا جائے،عدالت نے سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے 9 فروری تک جواب طلب کر لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy