دیپالپور،گہرے کنویں میں گری بھاری مالیت کی گائے ریسکیو 1122 ٹیم نے بحفاظت نکال لی

Published on July 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز )دیپالپور کے نواحی علاقہ 29 ڈی کلاں والا میں لاکھوں روپے مالیتی گائے ( تقریباً40 فٹ) گہرے کنویں میں گر گئی۔ ریسکیو 1122 ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گائے کو بحفاظت کنویں سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 اوکاڑہ کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی کہ29 ڈی کلاں والا دیپالپور میں گہرے کنویں میں گائے گر گئی ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122دیپالپور سے 01 ریسکیو اینڈ فائر وہیکل فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، جدید ٹیکنیکس کا استعمال کرتے ہوئے تربیت یافتہ ریسکیو ٹیم نے لاکھوں روپے مالیتی گائے کو کنویں سے بحفاظت نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔ بھینس کے مالک نے اور ریسکیو 1122 ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو بہت سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes