بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کی وزیراعظم سے ملاقات، برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں: نوازشریف

Published on January 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک کے تعلقات اور بدلتی ہوئی خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم ہاﺅس میں ہونیوالی ملاقات میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر تعلقات کے خواہشمند ہیں،خطے میں دیرپا امن کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اور بھارت کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات حل کر لیں۔
ملاقات میں وزیراعظم نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت کا تین روزہ دور ہ مکمل کرکے گذشتہ روز ہی امریکی صدر واپس گئے ہیں اور بھارت میں اُنہوں نے یوم جمہوریہ کے موقع پر تقریبات میں بھی شرکت کی۔ امریکہ صدر نے دونوں ممالک کے درمیان جوہری سمجھوتے اور بات چیت کا عندیہ بھی دیاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes