تھانہ سرائے مغل پولیس کی بروقت کاروائی، تین مغوی بچے بازیاب، ایک ملزم گرفتار

Published on September 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 514)      No Comments

قصور(یواین پی)تھانہ سرائے مغل پولیس کی بروقت کاروائی، تین مغوی بچے بازیاب، ایک ملزم گرفتار، پولیس نے مختلف مقامات سے ملنے والے تین لاپتہ بچوں کو والدین کے حوالے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلیئر چک 46کے رہائشی رشید اھمد ولد سمپت خاں نے تھانہ سرائے مغل میں گزشتہ روز مقدمہ درج کروایا کہ میرے دو بیٹے انیل احمد بعمر 11سال اور عاطف بعمر 9سال جامعہ دارالعلوم فاروقیہ ہلہ میگھا روڈ میں دینی تعلیم حاصل کرتے ہیںاور عرصہ 4سال سے دینی تعلیم حاصل کررہے ہیں، اسکے علاوہ اختیار ولد مختاربعمر 15سال بھی اسی مدرسہ میں تعلیم حاصل کرتا ہے مورخہ 13ستمبر کو الزام علیہ محمد مجاہد میرے دونوں بیٹوں اور اختیار کو اغواءکرکے لے گیا جس کے اطلاع مدرسہ کے قاری نعمان نے دی ، میں اپنے طور پر مدرسہ انتطامیہ کیساتھ اپنے بچوں کی تلاش کرتا رہا لیکن بچوں کا کوئی پتہ نہ چل سکا ، جس پر تھانہ سرائے مغل پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم مجاہد کی تلاش شروع کردی ، بچوں کی بازیابی اور ملزم مجاہد کی گرفتاری کیلئے ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پتوکی رضوان منظور چیمہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او سرائے مغل محمد سعدی ودیگر پولیس افسران پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی اور گزشتہ رات ضلع شیخوپورہ کے علاقہ بھکی سے ملزم مجاہد کو گرفتار کرکے تینوں بچوں انیل ،عاطف اور اختیارکو بازیاب کروا لیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔اسی طرح تھانہ سرائے مغل پولیس کو گزشتہ روز علی شان نامی 9سالہ لڑکا ملا جس کے والدین کو جڑانوالا سے ڈھونڈ کر علی شان کو والدین کے حوالے کیا۔ تھانہ سٹی پتوکی پولیس کو گھر کا راستہ بھولنا والا بچہ احمد ولد خلیل بعمر3/4سال ملا ، تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے دو گھنٹوں کی محنت کے بعد والدین کو ڈھونڈ کر حوالے کیا، اسی طرح تھانہ راجہ جنگ پولیس کو گمشدہ8سالہ منزہ بی بی ملی جو صرف اپنی والدہ کا نام بتاتی تھی جس کو راجہ جنگ پولیس مسلسل محنت کے بعد والدین کو ڈھونڈ کر حوالے کیے، والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog