تعمیر حیات کو آپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی واہ کینٹ کے ممبران کاسالانہ اجلاس

Published on January 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 724)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا(یو این پی)تعمیر حیات کو آپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی واہ کینٹ کے ممبران کاسالانہ اجلاس ، اسٹنٹ رجسٹرار نے نو منتخب منتظمہ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کیا، ممبراان سوسائٹی نے راجہ ساجد محمود کو دوسری مرتبہ بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی،اجلا س میں سیکرٹری سوسائٹی محمد یاسین نے دوسالہ کارکردگی اور ایجنڈہ میں شامل زیر غور تجاویز منظوری کے لئے پیش کیں جسے ممبران سے اکثریت سے منظور کرلیا، سوسائٹی کے نو منتخب صدرراجہ ساجد محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوسائٹی کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم نے ان تھک محنت کی جس کے نتیجے میں سوسائٹی کی بجلی کی منظوری کا بڑا مرحلہ مکمل ہوا ، ریونیو میں اضافہ کے لئے کاوشیں کی گئیں عرصہ دراز سے زیر التواء اہم مسلہ حل ہوا چوبیس کنال اراضی کو فروخت کرنے کے بعداب سوسائٹی کے فنڈ میں کروڑوں روپے موجود ہیں جبکہ دوسال قبل سوسائٹی کے فنڈ میں آٹھ لاکھ روپے تھے جس سے ڈویلپمنٹ کے کام تو کجا الائٹیوں کے جملہ مسائل حل ہونے میں دشواری کا سامنا تھا اب جبکہ سوسائٹی کے پاس خطیر رقم موجود ہے جس سے سوسائٹی کے ڈویلپمنٹ ، سیوریج اور دیگر نا مکمل کام انجام دیئے جائیں گے ، انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت مسجد کی تعمیر کا کام شروع کیا جو جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا،اس ضمن میں منتظمہ کمیٹی نے فنڈ ریزنگ کے لئے ممبران سمیت دیگر مخیر حضرات سے رابطے کئے اور ہماری سنجیدہ کوشش بار آور ثابت ہوئی ،سوسائٹی کا شمار عنقریب اچھی سوسائٹیوں میں ہوگا ،انھوں نے ممبران کے لازوال اعتماد پر انکا شکریہ ادا کیا اور عہد کیا کہ وہ پہلے سے زیادہ لگن سے کام کر کے الاٹیوں کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ، سٹیج سیکرٹری چوہدری نعیم نے راجہ ساجد کی دوسالہ احسن کارکردگی پر مفصل روشنی ڈالی جس پر ممبران سوسائٹی نے راجہ ساجد محمود کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا اجلاس میں اسسٹنٹ رجسٹرار محمد اصغر اعوان،انسپکٹر سوسائٹی ٹیکسلاعمران اختر،کے علاوہ اراکین منتظمہ کمیٹی نائب صدر طاہر محمود چوہدری،کیشئیر محمد جاوید،ممبران ایگزیکٹیو راجہ اورنگزیب،خان زمان کیانی،رشید محمد،چوہدری محمد نعیم اور ممبران سوسائٹی کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes