سوشل میڈیا سے شہرت پانیوالے’چائے والا ‘کی ماڈل کیساتھ قابل اعتراض تصاویر

Published on January 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 449)      No Comments

arsh

اسلام آباد۔۔۔ سوشل میڈیا سے شہرت پانیوالے’چائے والا ‘کے ماڈل مسکان جے کیساتھ قابل اعتراض تصاویر سامنے آنے کے بعد بالآخر ان تصاویر سے متعلق ارشد خان بھی بول پڑے اور معذرت کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ایسی تصاویر اور فلمیں نہ کرنے کا اعلان کردیا کیونکہ مسکان جے کیساتھ تصاویر کی وجہ سے خاندان ناراض ہورہاہے ۔ارشد خان نے بتایاکہ 2016ءمیں ’ہماری زندگی بدل ہوچکی ہے ، بس یہ تو قسمت کی بات تھی‘۔ تازہ تصاویراور جاری کام سے متعلق سوال پر ارشد خان نے بتایاکہ ’ پراجیکٹ بنارہے ہیں، مارننگ شو اورایک برانڈ کیساتھ لگے ہوئے ہیں، جم جوائن کی ہے،میں اپنے جاننے، چاہنے والوں سے معذرت چاہتاہوں کہ جوتصویریں میں نے بنائی، غلط بنی ہیں،اس کے بعد ایسی کوئی تصویریں نہیں آئیں گی ،مستقبل میں ایسی کوئی فلم وغیرہ بالکل نہیں کرنا چاہتاکیونکہ ہمارے خاندان ناراض ہورہے ہیں‘۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog