بورے والا ، معروف ادبی تنظیم نظمینہ کے زیر اہتمام آج شام محفل مشاعرہ منعقد ہوگی

Published on October 26, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 975)      No Comments

\"4\"
بورے والا ( یو این پی ) کراچی کے معروف شاعر توقیر تقی کے اعزاز میں بورے والا شہر کی معروف ادبی تنظیم نظمینہ کے زیر اہتمام آج شام ساڑے سات بجے بمقام سپیریئر کالج آئی بلاک میں ایک پروقار محفل مشاعرہ منعقد ہو رہی ہے جس میں ملک بھر کے نامورشاعراپنا کلام پیش کریں گے مجید ملک وہاڑی ،احمد بلال قمر ،سیماب یاسر، اشرف فریدی،رفیق ساگر چیچہ وطنی ،مرید عباس خاور، علی حسین جاوید،مجید خاور،خرم جمیل میلسی،پروفیسر عطاء الرحمان قاضی،طارق سندھی،رانا ذکاء اللہ ، پروفیسر عبدالقدیر،شہزاد طفرعارف والا،جبکہ مقامی شاعر رشید ایرانی، ماسٹر رشید احمد،رشید کمال اور اکرم ندائی اپنا اپنا کلام پیش کریں گے اس محفل مشاعرہ کے مہمانان خصوصی اے غفار پاشا،خورشید بیگ میلسوی،بہزاد جازب اور یونس متین ہونگے محفل مشاعرہ کی صدارت بیرسٹرخالد نثار ڈوگرکرینگے جبکہ نقابت کے فرائض صدر ادبی تنظیم نظمینہ زعیم رشید اور راحیلہ منور سر انجام دینگے دوست احباب کو شرکت کی باضابطہ دعوت دی جاتی ہے کہ وہ محفل مشاعرہ میں شرکت فرماکر محفل کی رونق کو دوبالا کریں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题