ہمارا مطالبہ عام الیکشن ہوگا، ان ہاؤس تبدیلی قبول نہیں کریں گے: مولانا فضل الرحمان

Published on April 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

سکھر: (یواین پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ عام الیکشن ہوگا، ہم کوئی ان ہاؤس تبدیلی قبول نہیں کریں گے۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا سکھر میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت کے اپنے فیصلے ہیں اور ہمارے اپنے ہیں۔ ایم کیو ایم کی شناخت گولی اور پی ٹی آئی کی شناخت گالی ہے اور اب یہ گالی اور گولی ایک ساتھ مل گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تو خود پہلی وکٹ پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ حکومت دنیا کو اپنی کارکردگی بتا کر پوچھے کہ کیا انہوں نے صحیح کھیل کھیلا ہے؟ کیونکہ کھیل جب فکس ہو تو دنیا بھی اسے تسلیم نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو بتائیں کہ روپے کی قدر کدھر ہو گئی ہے اور عام آدمی کی قوت خرید کہاں ہے؟ سٹاک مارکیٹ کریش کیوں ہوئی ہے؟ عمران خان کو اب خود احساس ہو گیا کہ اب معاملہ حساس ہو چکا ہے۔ ہم تو پہلے دن سے حکومت کے خلاف ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes