اوپن یونیورسٹی سائنس کے فروغ کے لئے تعلیم و تربیت فراہم کررہی ہے پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

Published on January 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 575)      No Comments

index
اسلام آباد (یواین پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ڈاکٹر عبدالسلام (مرحوم)کی 89۔ویں یوم پیدائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے خاندان ٗ سوسائٹی اور ملک و قوم کی فلاح و بہبود و ترقی کے لئے اپنے مستقبل کا تعین کریں ٗ اپنے مقررہ ا ہداف کے حصول کے لئے سخت محنت اور پکا ارادہ کریں۔ انہوں نے کہا اگر آپ کے ارادے مستحکم ہوں تو رکاوٹیں اور مشکلات آپ کا راستہ نہیں روک سکتے ہیں اور آپ ڈاکٹر عبدالسلام کی طرح تمام آزمائشوں اور رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اپنے مقاصد میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالسلام نامور سائنسدان کے ساتھ ساتھ ایک بہترین استاد بھی تھے جنہوں نے طلبہ کی ایک کثیر تعداد کو تربیت یافتہ بنایا جو آج قومی ترقی میں اپنا بھر پورکردار ادا کررہے ہیں۔ ڈاکٹر صدیقی نے کہا کہ عبدالسلام کی ایک اور خوبی یہ تھی کہ انہیں اپنی تقافت اور قومی شناخت پر فخر تھا۔ڈاکٹر صدیقی نے کہا کہ وطن عزیز کی نیک نامی کے لئے ڈاکٹر عبدالسلام کا مضبوط ارادہ ٗ کام سے لگن اور قومی شناخت پر فخر ہمارے انفرادی اور قومی اہداف کے حصول کے لئے بہترین روڈ میپ ہے۔ڈاکٹر صدیقی نے مزید کہا کہ سائنس کے شعبے میں ڈاکٹر عبدالسلام کی علوم ٗ خدمات اور کارناموں سے سائنس کے طلبہ ہمیشہ مستفید ہوں گے اور ان کے نقش قدم پر چلنے سے پاکستان میں ڈاکٹر عبدالسلام جیسے نامور سائنسدان پیدا ہوتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی سائنس کے فروغ کے لئے ایک طویل عرصے سے کوشاں ہے ٗ بی ایس ٗ ایم ایس سی ٗ ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح پر کیمسٹری اور فزکس کی تعلیم و تربیت فراہم کررہی ہے ٗ اور معاشرے کی فلاح و بہبود اور روزمرہ استعمال میں کارآمدنئی سائنسی ایجادات کے لئے یونیورسٹی میں قائم سائنس فار دی سوسائٹی کلب ایک موثر کردار ادا کررہا ہے۔ ریاضی کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے ڈاکٹر عبدالسلام کی زندگی ٗ خدمات اور اعزازت پر ایک تفصیلی لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں جھنگ سے تعلق رکھنے والے بچے)عبدالسلام( نے کئیریز کا آغاز اپنے گاؤں سے کیا تھا جو ہر منزل شاندار کامیابیوں سے طے کرتا ہوا ہم سب کے لئے فخر بن گیا۔عبدالسلام نے سائنس میں نوبل انعام حاصل کرکے مسلم دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کی کیونکہ وہ مسلم دینا کے پہلے مسلمان سائنسدان تھے جنہوں نے سائنس میں نوبل انعام حاصل کیا۔انہوں نے شعبہ فزکس میں خدمات کے اعتراف میں سینکڑوں اعزاز اور ایوارڈ حاصل کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالسلام نے دنیا کے نقشے پر عظیم شخصیات کی لسٹ میں اپنا نام درج کرکے ہم سب کا سر فخر سے بلند کیا ہے جس پر ہمیں ناز رہے گا۔ تقریب کے اختام پر ڈاکٹر عبدالسلام کی 89۔ویں یوم پیدائش کا کیک بھی کھاٹا گیا ۔ ڈاکٹر عبدالسلام کی زندگی اور خدمات پر دستاویزی فلم اور تصویری پریذنٹیشن بھی دی گئی۔ڈاکٹر عبدالسلام)مرحوم( کی یوم پیدائش منانے کی تقریب کا اہتمام شعبہ فزکس نے کیا تھا۔شعبہ فزکس کے چئیرمین ڈاکٹر ظفر الیاس نے کہا کہ چند روز قبل وائس چانسلرٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے شعبہ فزکس کے دورے کے دوران وہاں پر موجود ڈاکٹر عبدالسلام )مرحوم(کے تصویریں دیکھ کر انہوں نے ڈاکٹر عبدالسلام کی یوم پیدائش منانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes