پاکستان اور چین سی پیک میں شفافیت کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں: چیئرمین نیب

Published on August 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک میں شفافیت کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔چیئرمین نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو پاکستان میں اقوام متحدہ کا فوکل ادارہ ہے۔ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے چین کے ساتھ بدعنوانی کے خاتمے کا ایم او یو دستخط کیا۔ پاکستان اور چین سی پیک میں شفافیت کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل سمیت تمام اداروں نے نیب کارکردگی کو سراہا۔ سروے میں 59 فیصد شہریوں نے نیب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题