کم وسائل کے باوجود پولیس بہترنتائج فراہم کررہی ہے آرپی او بہاولپوراحسان صادق

Published on January 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 666)      No Comments

RPO Pic 30.01.2015
بہاولنگر(یواین پی)آرپی او بہاولپوراحسان صادق نے کہا ہے کہ کم وسائل کے باوجود پولیس بہترنتائج فراہم کررہی ہے پولیس فورس میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں پولیس لائن میں سینئرصحافیوں،علماء ،وکلاء اور تاجروں سے خصوصی ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا مقصدمعاشرے اور ملک کو محفوظ بنانا ہے ۔عوام کو چاہیے کہ وہ اس حوالے سے بھرپورتعاون کریں۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر منتظرمہدی سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔آرپی او احسان صادق نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی آگاہی مہم کو شہری سطح پر محدودنہیں رکھا جائے گا بلکہ یونین کونسل کی سطح تک آگاہی دی جائے گی جس میں علماء وکلاء،اور صحافی بھرپورتعاون کریں۔انہوں نے شرکاء اجلاس سے فردا فردا تجاویز لیں جس پر تمام افراد نے اپنی مثبت تجاویز کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔بعدازاں آرپی او بہاولپوراحسان صادق نے ڈی پی او بہاولنگرمنتظرمہدی کے ہمراہ پولیس لائن ،ڈی پی آفس اور تھانہ اے ڈویثرن بہاولنگر کا تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے بھوکاں پتن پر تعینات پولیس گارڈکے جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ چاک چوبند جوان جس طرح اپنی ڈیوٹی کیلئے مستعد ہیں اس سے پولیس فورس کا مثبت تاثراْبھرتا ہے اور پولیس کے نوجوان کو فرائض کی انجام دہی کرنی چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme