گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے گورننس کا جنازہ نکل گیا۔ شیخ رشید

Published on January 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

unnamed
جدہ سعودی عرب (بیورو چیف یو این این پاکستان زکیر احمد بھٹی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے عمرہ ادئیگی کے بعد پاکستان روانگی سے قبل جدہ مں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے موجودہ دور میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے گورننس کا جنازہ نکل گیا۔ موجودہ دور نواز شریف کا سیاہ ترین دور ہے۔ موجودہ حکومت خاندان کی حکومت ہے۔ اس ملک کی تباہی کے ذمہ دار سات خاندان اور ان کے بچے ہیں۔ نواز شریف نے پسندیدگی کی بنیاد پر تعیناتیاں کر رکھی ہیں جو نااہل اور نالائق لوگ ہیں۔ نواز شریف نے کبھی ایسا جوڈیشنل کمیشن نہیں بنائے جس سے اس کی گردن پھنسے . انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اگر فوجی عدالتیں ختم کرے گی یا اپیل کا حق دے گی تو ملک میں بحران شدت اختیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ امور کا کام جنرل راحیل شریف نے سنبھال رکھا ہے فوج کو جمہوریت کا چہرہ چاہیے تھا جو اس کو مل گیا۔ باقی کام فوج خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہی ہے۔ جنرل راحیل شریف کا امریکہ اور چین میں جیسا استقبال ہوا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں مسئلہ صرف انڈیا کا ہے۔ انڈیا کبھی سرحدوں کو نہیں چھیڑ سکتا۔ پاکستان جنگ کی حالت میں نہیں اگر انڈیا نے ایسا کرنے کی کوششش کی تو پوری قوم متحد ہو کر انڈیا کو منہ توڑ جواب دے گی۔ پاکستان جغرافیائی لحاظ سےایک ایسے مقام پر واقعہ ہے جس کی اہمیت کو کوئی نظر انداز نہیں کر سکتا۔ انہوں بے کہا کہ جلد ہی پاکستان میں دوبارہ سیاست کا آغاز ہو گا۔ میں عمران خان کا اتحادی ہوں۔ میری خواہش ہے کہ اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد قائم ہو۔اس مشن پر میرا کام جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے آل پارٹیز کانفرنس میں نہ بلانے سے واضح ہو گیا کہ نواز شریف اتحاد کے کتنے علمبردار ہیں۔ دھاندلی زدہ اسمبلی کی کوئی اہمیت نہیں۔موجودہ پیٹرولیم بحران کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جنھوں نے کمیشن کھایا اور پھر کھائیں گے موجودہ پٹرول بحران کے ذمہ دار ہیں۔ ایم کیو ایم بڑی سیاسی قوت ہے ان کے خدشات دور کرنے ہوں گے۔ساتھ لیکر چلنا چاہئیے ۔ بلدیاتی انتخابات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ۔پنجاب حکومت کی بلدیاتی انتخابات سے جان جاتی ہے۔گورنر پنجاب کے استعفی کے متعلق انہوں نے کہا کہ انہوں نے اچھا فیصلہ کیا ہے وہ آئندہ ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے۔میڈیا کےحوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میڈیا بہت آگے نکل چکا۔ حکمران کبھی میڈیا سے کبھی خوش نہیں ہوتے۔ میڈیا پاکستانی معاشرے کا اہم ستون بن چکا ہے۔۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes