حکومت اپنا اور عوام کا بھلا چاہتی ہے تو استعفیٰ دیدے،احسن اقبال

Published on February 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

لاہور (یواین پی)مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنا اور عوام کا بھلا چاہتی ہے تو استعفیٰ دیدے، پاکستان تحریک انصاف کے ارکان بھی عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں ووٹ دیں گے، پی ٹی آئی کے بہت سے ایم این اے ہمارے ساتھ ہیں، ان شاء اللہ تحریک عدم اعتمادکامیاب ہوگی،انھوں نے کہا کہ آئے روزبجلی،گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاجاتا ہے، پی ٹی آئی ارکان ناقص حکومتی کارکردگی پر آئندہ انتخابات میں جانیکے لیے پریشان ہیں، تمام ارکان پارلیمنٹ سے عوام یہی پوچھتے ہیں کہ حکومت کب جائیگی؟، لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی آج بھی دھرنے والی تقریر ہی ہوتی ہے، آپ یہ سوچیں کہ عوام کو ریلیف کیسے دینا ہے،عوام کا سوال ہے کہ ہم کب اس حکومت کو گھربھیج رہے ہیں؟ پی ٹی آئی اپنے ووٹرزکوکوئی وضاحت نہیں دی سکے گی،انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کے کارکن بھی حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں، حکومت ہر میدان میں شکست کھا چکی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes