تھرپارکرمیں مختلف بیماریوں میں مبتلاء بچہ دم توڑ گیا،تعداد329 ہوگئی

Published on February 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 522)      No Comments

0222
تھرپارکر( یوا ین پی) ضلع تھرپارکر میں مختلف بیماریوں میں مبتلاء ایک بچہ دم توڑ گیا، مرنے والے افراد کی مجموعی تعداد تین سو انتیس ہوگئی۔تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں غذائی قلت برقرار ہے،گزشتہ روز بھی سول اسپتال مٹھی میں ایک نومولود دم توڑ گیا۔ سول اسپتال مٹھی میں انتالیس، اسلام کوٹ بارہ، ڈیپلوچار، ننگر پارکرچھ اور چھاچھرو میں تیرہ بچے زیر علاج ہیں۔ گذشتہ ایک سو پچیس روز میں غذائی قلت سے جاں بحق افراد کی تعداد تین سو انتیس ہوگئی۔محکمہ صحت سندھ نے بچے کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes