اوکاڑہ؛ محکمہ لوکل گورنمنٹ،محکمہ صحت اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے اشتراک سے محکمہ صنعت زار میں انسداد ڈینگی سیمینار منعقد

Published on August 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز )محکمہ لوکل گورنمنٹ،محکمہ صحت اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے اشتراک سے محکمہ صنعت زار میں انسداد ڈینگی سیمینار منعقد ہوا۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک عرفان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ انوش ڈینیئل،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق خان،سوشل ویلفیئر آفیسر ابرار علی،ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ حافظ عبداللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجود ہ حالات ڈینگی لاروہ کی افزائش کے لئے ساز گار ہو سکتے ہیں صرف احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی ڈینگی مچھر پر قابو پایا جا سکتا ہے ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے اپنے گھروں دفاتر کی چھتوں کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کو اپنا معمول بنانا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے اور گھروں و دفاتر میں چھتوں،ائیر کولر،گملوں میں صاف پانی جمع نہ ہو۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گھروں میں مچھر مار سپرے اور لوشن لگانے کی عادت اپنا لیں اگر کسی کو ڈینگی بخار کی علامت ہوتوفوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتا ل یا اپنے نزدیکی ہسپتال سے رابطہ کر کے فوری طور پر اپنے تشخیصی ٹیسٹ کروائیں سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مرض کے علاج معالجہ کے لئے خصوصی کاؤنٹرز تشکیل دئیے گئے ہیں جبکہ ہر ہسپتال میں مفت تشخیصی ٹیسٹوں کے ساتھ ساتھ ڈینگی وارڈ بھی مختص کیا گیا ہے۔بعد ازاں شرکاء سیمینار نے ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کے لئے آگاہی واک بھی کی واک کے شرکاء نے ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات پر مبنی بینرز اور بروشرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء سیمینار سے شہریوں میں انسداد ڈینگی سے متعلق بروشرز بھی تقسیم کئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题