بالائی پنجاب ، مشرقی بلوچستان، وسطی سندھ اور خیبر پختونخوا میں اکثر مقامات پر بارش

Published on February 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 533)      No Comments

06
اسلام آباد سمیت چکوال، ساہیوال، سیالکوٹ ، ہزارہ ڈویژن ، پشاور ، سکھر، لاڑکانہ میں کہیں کہیں ہلکی بارش سے موسم سرد ہوگیا
اسلام آباد( یوا ین پی) اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب ، مشرقی بلوچستان، وسطی سندھ اور خیبر پختونخوا میں اکثر مقامات پر بارش، کشمیر ، گلیات، کوئٹہ، ژوب ، قلات اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں برف باری کا امکان ہے۔یوا ین پی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت چکوال، ساہیوال، سیالکوٹ ، ہزارہ ڈویژن ، پشاور ، سکھر، لاڑکانہ میں کہیں کہیں ہلکی بارش سے موسم سرد ہوگیا سب سے زیادہ بارش پٹن میں 23 ملی میٹر جبکہ سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوان اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب ، مشرقی بلوچستان، وسطی سندھ اور خیبر پختونخوا میں اکثر مقامات پر بارش اور مطلع ابر آلود رہنے جبکہ کوئٹہ ، ژوب ، قلات، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے سردی کی لپیٹ میں رہنے جبکہ پہاڑوں پر 2 فٹ تک برف باری کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog