سابق سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل انتقال کر گئے

Published on July 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 786)      No Comments

news-1436466735-8335_large
ریاض ( یواین پی ) سابق سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل انتقال کر گئے ہیں ۔ سابق سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔ شہزادہ سعود الفیصل کو طویل ترین مدت کے لیے سعودی عرب کا وزیر خارجہ رہنے کا اعزاز بھی حاصل رہا ہے ۔ شہزادہ سعود الفیصل 2 جنوری 1940 ء کو سعودی عرب کے شہر طائف میں پیدا ہوئے تھے اور انہیں 1975 ءمیں وزیر خارجہ تعینات کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ دو ماہ قبل انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا ۔واضح رہے شہزادہ سعود الفیصل 40 سال تک وزیر خارجہ کے فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں ۔سعود الفیصل کے انتقال کے بعد پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے اظہار افسوس کیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ سعود الفیصل کی موت سعودی عرب کے لیے بڑا نقصان ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes