نام نہاد جمہوریت نے بدترین آمریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیاسید دستار علی شاہ

Published on February 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 666)      No Comments

SYED DASTAR ALI SHAH
ٹیکسلا( یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل سید دستار علی شاہ نے کہا ہے کہ نام نہاد جمہوریت نے بدترین آمریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،بد انتظامی نواز حکومت کا ٹریڈ مارک بن گئی،حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بحران جنم لے رہے ہیں،محض اقتدار بچانے کے لئے ملک کا امن داو پر لگادیا گیا ہے،آئین اور قانون کی عملداری کے بغیر بد امنی سے نجات نہیں مل سکتی،مسلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشاء میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کو حوالے سے میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ، سید دستار علی شاہ کا کہنا تھا کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر عالم اسلام انتہائی غمزدہ ہے،ایک ارب ستر کروڑ مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کیا گیا،حکومت فرانس سے سفارتی تعلقات ترک کرے،بھارت زیادہ دیر کشمیریوں کو غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا،پاکستان و کشمیر یک جان دو قالب کی مانند ہیں، آزادی کی تحریک میں شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،کشمیریوں کی آزادی اور خود مختاری کی جدوجہد کشمیری عوا م کا بنیادی حق ہے اور عالمی اصولوں کے عین مطابق ہے،مسلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشاء میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا،کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹرکے مطابق اپنے حق کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں،پاکستان کو بھارت کے خطرناک عزائم پرحکمت عملی اور خارجہ پالیسی وضع کرنا ہوگی،انکا کہنا تھا کہ اخلاق و تہذیب اور امن کا درس دینے والی مغربی دنیا نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کر کے ثابت کردیا کہ وہ دنیا میں امن کے خواہاں نہیں،گستاخانہ خاکوں کی اشاعت تہذیبوں کو آپس میں لڑانے کی ساز ش ہے،حکومت پاکستا ن کو فرانس کے ساتھ ہر قسم کے سفارتی تعلقات ختم کر کے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر اور سفارت خانہ بند کردینا چاہئے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes