معاشی اور سیاسی دہشت گردی بھی موجود ہے،سراج الحق امیر جماعت اسلامی

Published on February 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

03
لودہراں(یو این پی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف مسلح دہشت گردی نہیں،بلکہ معاشی اور سیاسی دہشت گردی بھی موجود ہے، جمہوریت،سیاست اور اسمبلیاں یرغمال ہیں۔ لودہراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم، میرٹ، عدل اور انصاف نہ ملنے پر عوام ہزارہ، بہاولپور اور صوبہ جنوبی پنجاب جیسے مطالبات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے بغیر جمہوری سسٹم نامکمل ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اس موسم بہار میں تینوں صوبائی حکومتیں پنجاب، کے پی کے اور سندھ عوام کو بلدیاتی الیکشن کروا کر تحفہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومتوں نے ہمیشہ مدارس کے خلاف مہم چلائی لیکن انہیں ہمیشہ ناکامی ہوئی، دینی مدارس میں 30لاکھ طلبا زیر تعلیم ہیں، یہ بہت بڑی طاقت ہے کوئی چاہے بھی تو اس کو دیوار کے ساتھ نہیں لگا سکتا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme