امریکہ بھی پاکستانی فوج کے کردار کو سراہنے لگا

Published on February 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

123واشنگٹن (یو این پی) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور ان کے محفوظ ٹھکانوں کا صفایا کی۔ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے باوجود پاکستان عسکریت پسندوں اور فرقہ وارانہ گروپوں کی کارروائیوں کا سامنا کرتا رہے گا۔ امریکی کانگریس کی ’آرمڈ فورسز کمیٹی‘ کے اجلاس کے دوران ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل وینسنٹ اسٹوارڈ نے رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغان سرحد پر دہشت گردی کے خلاف موٴثر کارروائی کررہا ہے اور شمالی وزیرستان میں جاری زمینی کارروائی کے ذریعے ریاست مخالف جنگجووٴں اور ان کے محفوظ ٹھکانوں کا صفایا کیا گیا جب کہ  امید ہے کہ پاکستان رواں برس بھی اِن مسلح جنگجووٴں کو اُن کے گڑھ میں نشانہ بناتی رہے گی۔ رپورٹ میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے باوجود پاکستان عسکریت پسندوں، فرقہ پرستوں اورعلیحدگی پسند گروپوں کی جانب سے داخلی خطرات کا سامنا کرتا رہے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان اپنے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے اقدامات کو بھی جاری رکھے گا۔ پاکستان اپنے بیلسٹک پروگرام اور جوہری ہتھیار لے جانے والے کروز میزائل کو مزید جدید بنائے گا۔ 

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes