پیپلز پارٹی کا55واں یوم تاسیس30نومبر کو منایا جائیگا

Published on November 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

پشاور(یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کا55واں یوم تاسیس 30نومبر کو منایا جائے گااس دن کے حوالے سے پشاور سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس سے پیپلز پارٹی کے مرکزی،صوبائی اور مقامی قائدین خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی تاریخ اور قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے جس کا قیام 30نومبر1967ء کو عمل میں لایا گیا اس جماعت کے بانی ذوالفقار علی بھٹو ملک کے وزیر خارجہ اور وزیر اعظم رہے ہیں۔1970ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک کی دوسری بری جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی۔پاکستان پیپلز پارٹی اب تک چار مرتبہ اقتدار میں آئی ذوافقار علی بھٹو اس ملک کے وزیر اعظم بنے جبکہ ان کی دختر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو بھی پاکستان اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہونے کا شرف حاصل رہا ہے۔اس وقت پیپلز پارٹی کی باگ ڈور چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے ہاتھ میں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme