گوجرانوالہ:گھریلو تنازعہ ،سا س اور بہو گتھم گتھا ہوگئیں

Published on July 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 462)      No Comments

44
گوجرانوالہ (یو این پی) گوجرانوالہ میں گھریلو تنازعہ پر سیشن کورٹ کے احاطہ میں ساس اور بہو گتھم گتھا ہوگئیں،ایک دوسرے پر خوب ہاتھ صاف کئے۔گوجرانوالہ کے علاقے عالم چوک کی صفیہ بی بی کا بیٹا مٹھو اور فرزانہ بی بی کا خاوند نواز ڈکیتی کے الزام میں سنٹرل جیل میں قید ہے،دونوں کی آج پیشی تھی،دونوں خواتین اسی سلسلہ میں سیشن کورٹ آئی تھیں،لیکن اچانک دونوں میں تلخ کلامی ہوئی،اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی،ساس نے گریبان سے پکڑ کر بہو کو خوب جھنجھوڑا۔پہلوانوں کے شہر کی شیر گوجرانوالہ بہو کب ہار مارنے والی تھی،وہ بھی اٹھی اور ساس کو خوب سنائی اور ہاتھ دکھائے۔دونوں خواتین کی گالم گلوچ سن کر کئی لوگوں نے کانوں میں انگلیاں رکھ لیں،احاطہ عدالت کو میدان جنگ بنا دیکھ کر سکیورٹی اہلکاروں نے آکر دونوں خواتین میں بیچ بچاؤ کرایا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy