مستو نگ بلوچستان میں نہتے شہریوں کی شہادت افسوس ناک ہے:سید علی گیلانی

Published on July 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 510)      No Comments

سری نگر(یواین پی) کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیئر مین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مستو نگ بلوچستان میں نہتے شہریوں کی شہادت افسوس ناک ہے۔سید علی گیلانی کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ پاکستان کے ازلی دشمنوں کے اشاروں پر حملہ آوور نہتے عوام کا خون پانی کی طرح بہانے میں شرم بھی محسوس نہیں کررہے ، حریت رہنما نے قتل وغارت گری کے ان سانحات میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی اور گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جنت نشینی اور شفایایابی کی دُعا کی۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے ایک اہم فریق کی حیثیت سے عالمی سطح پر ہورہی سیاسی اور سفارتی سرگرمیوں میں پاکستان کے نمایاں رول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہماری پُرامن تحریک حقِ خودارادیت کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی محاذوں پر بھرپور حمایت دینے کی ہرممکن کوشش کررہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog