پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑک رہے ہیں محمد اسلم خان

Published on February 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

Aslam KW
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) کویت میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق خوداداریت کی حمایت میں ووٹ ڈال دیاہے اس موقعہ پر اس بات کا ثبوت ہے کے پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑک رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار کویت میں پاکستانی سفیر محمد اسلم خان نے قائداعظم ہال سفارت خانہ پاکستان میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ’’یوم اظہاریکجہتی ‘‘ سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ پچھلے سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے اس طویل عرصہ میں اس سنگین مسئلے کے کئی پہلو ہمارے سامنے آئے ہیں ۔اس کا پہلا اور سب سے نمایاں پہلو تو یہ ہے کہ کشمیر کی داستان یہاں غیور عوام کی بہادری ،ان کے بلند حوصلوں ،انکی دور اندیشی اوران کے صبر واستقامت کی ایک لازوال داستان ہے ۔،دوسرا پہلو قابض طاقت کی ہٹ دھرمی ،ظلم وستم انسانی حقوق کی پامالی ،نت نئے سیاسی حربوں اور جھوٹے پروپیگنڈہ کاہے ،انہوں نے کہاکہ وہ کونسے قومی سیاسی اور اقتصادی مفادات ہیں جنکی وجہ سے دنیا کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے کیا یہ انتہائی افسوس کا مقام نہیں ہے کہ عالمی برادری گذشتہ سات دہائیوں سے کشمیر کے نہتے عوام کو ظلم وجبر بربریت کی چکی میں پستے دیکھ رہی ہے کہ ان کو رکوانے کے لئے کچھ بھی نہیں کررہی دیڑھ کروڑ کشمیری سات دہائیوں سے سات لاکھ ہندوستانی قابض فوج کے نرغے میں ہے ،اسی ہزار سے زائد بے گناہ کشمیر ی شہید ہوچکے ہیں اورہزاروں کی تعاد میں خواتین کی عصمتیں لوٹی جارہی ہیں لاکھوں بچے تیم ہوچکے ہیں اور ہزاروں گھر اجڑ چکے ہیں ،۔سفیر پاکستان نے کہاکہ ڈیڑھ کروڑ کشمیری بلکہ جنوبی ایشیاء کے ڈیڑھ ارب باشندے غربت اورپسماندگی کا شکارہیں جبکہ بھارت دنیا میں اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار بن کر علاقائی اورعالمی امن کے لئے خطرہ بناہواہے ۔انہوں نے کہاکہ اس مسئلے کا تیسرا پہلو کشمیر ی اور پاکستانی عوام کے درمیان اس یوینفک رشتے کا ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط ہوتا جارہاہے ۔سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں کہاکہ عالمی برادری نے اس مسئلے کے متعلق اپنے وعدوں پر عمل درآمدمیں وہ سنجیدگی نہیں دکھائی جو دکھانی چاہئے تھی کشمیر کو متازعہ حیثیت کو سبھی مانتے ہیں یہاں انتہائی حقوق کی پامالی کا بھی سب کو علم ہے اورانسانی حقوق کے ادارے اس کی طرف توجہ بھی دلاتے رہتے ہیں اسی طرح یہ بھی کہاجاتا کشمیر کا مسئلہ علاقائی اورعالمی امن کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے لیکن عملی طورپر عالمی برادری اقوام متحدہ کی قرارداد وں پر ابھی تک عمل درآمد نہیں کراسکی ۔انہوں نے کہاکہ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کو دھریا ہے پاکستان کا ہر قومی لیڈر مسئلہ کشمیر پر اپنے موقف پر قائم ہے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر میاں محمد نوازشریف تک سب وزراء اعظم کا مسئلہ کشمیر پر ایک ہی موقف ہے ۔سفیر پاکستان نے صدر مملکت سید ممنون حسین اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے پیغامات پڑھ کرسنائیں۔

10950691_1563951660542699_2934256864091818586_nسفیر پاکستان کے خطاب سے قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم وستم پر منبی ویڈیو فلم دکھائی گئی ۔تقریب کی نقابت ویلفیئر سیکرٹری نورالدین داوڑ کی ادا کی جبکہ حافظ محمد عامر نے تلاوت قرآن حکیم کی سعادت حاصل کی اور پاکستان اور کشمیری بہین بھائیوں کے لئے دعا اوپیک ممبر حافظ محمد شبیر نے کرائی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题