حکومت نے ٹک ٹاک سے پابندی ہٹانے کے لیے شرط عائد کردی

Published on October 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے نفاذ تک ٹک ٹاک پر وقتی پابندی لاگو رہے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے نئے نظام کی تیاری اور نفاذ تک ٹک ٹاک پر وقتی پابندی لاگو رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پرائم منسٹر پورٹل پر ٹک ٹاک سے متعلق ان گنت والدین کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ شکایات ملیں کہ ٹک ٹاک پر چھوٹے بچے نامناسب سرگرمیوں کا شکار ہورہے ہیں اور سرگرمیاں مذہب، ثقافت اور رہن سہن کے برخلاف ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ کمپنی کو شکایت کے ازالے کے لیے نظام متعارف کروانے کا کہا گیا ہے اور ضابطہ اخلاق کے نئے نظام کی تیاری اور نفاذ تک ٹک ٹاک پر وقتی پابندی عائد رہے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes