شاہدہ منی7،ریمااورماہ نور 4،4بکروں کی قربانی کریں گی

Published on October 15, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

\"5\"

لاہور  ۔۔۔ دیگر مکاتب فکر کی طرح فنکار بھی عید قربان مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے۔ اداکارہ ثناءاور ان کے شوہر اداکار فخر امام عید کراچی میں منائیں گے اور انہوں نے قربانی کے لئے دو بکر ے خریدے ہیں۔ اس سلسلے میں ان کے خاوند اداکار فخر امام نے بتایا کے قربانی کے جانور کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اس لیے میں ان کی قیمت نہیں بتا سکتا۔ گلوگارہ شاہدہ منی نے بتایا کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی 7بکر ے خریدے ہیں جو تقریبا اڑھائی لاکھ روپے کے آئے ہیں۔ ان کی بہت حفاظت کرنا پڑ رہی ہے کیونکہ کچھ سال قبل میر ے بکرے چوری ہو گئے تھے۔گلوکار وارث بیگ نے بتایا کہ میں اس بار ایک بیل اور چھ بکرے قربانی کے لیے لایا ہوں۔ اداکارہ ریمانے چار بکرے خریدے ہیں۔ گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا کہ اس بار دو بکر ے خریدنے کا ارادہ ہے جو آج لینے کے لئے جاؤں گی۔ اداکار ناصر چنیوٹی، نسیم وکی اور افتخار ٹھاکر بکرے کی قربانی کریں گے۔ اداکارہ ماہ نور نے چار بکر ے خریدے ہیں۔ کچھ فنکار آج قربانی کے لیے جانور خریدیں گے۔ گلوکارہ حمیرا ارشد نے بھی دو بکر ے اور ایک گائے خریدی ہے۔ ماڈل و اداکارہ جگن کاظم آج گائے خریدیںگی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题