صوبہ خیربختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں زبردست دھاندلی کی گئی ہے، الطاف حسین

Published on June 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments
5
لندن (یو این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ صوبہ خیربختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں زبردست دھاندلی کی گئی ہے اور ایسی دھاندلی پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھی گئی۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ مختلف ٹی وی چینلز پر الیکشن کے دن بدترین دھاندلی کے مناظردکھائے گئے ہیں اور بعض جگہوں پر لوگوں کو کرکٹ بیٹ کے ساتھ بیلٹ بکس لیکر بھاگتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان بلدیاتی انتخابات میں عوام کو ووٹ دینے سے روکا گیا ہے ،اگر الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوتی تو پی ٹی آئی کو صوبہ خیبرپختونخوا میں خراب کارکردگی کی بنیاد پر کم نشستیں حاصل ہوتیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی کل آبادی کا51.57 فیصد خواتین پر مشتمل ہے اور صوبہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں خواتین کو ووٹ دینے کے حق سے محروم رکھا گیا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فرض ہے کہ وہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قراردیکر وہاں کراچی کے حلقہ این اے 246 کی طرح اندر اورباہر رینجرز کے اہلکاروں کی تعیناتی اورپولنگ اسٹیشنوں میں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرکے از سرنو بلدیاتی الیکشن کرائے ، اگر اس کے باوجود تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوتے ہیں تومیں خود عمران خان کو مبارکباد پیش کروں گا
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes