نئے مقررہ کرایوں پر عمل نہ کر نے کی بناء پر بس اسٹینڈ پیرمحل سیل

Published on February 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 485)      No Comments

06-02-2015 01
پیرمحل (یواین پی )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کی طرف سرکاری طور پر نئے مقررہ کرایوں پر عمل نہ کر نے کی بناء پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب،سیکرٹری آرٹی اے عروج فاطمہ بس اسٹینڈ پیرمحل کو سیل کردیا گیا ڈی ایس پی ٹریفک بابر انوار نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ لاری اڈہ سے تمام گاڑیوں کو باہر نکال کر تمام داخلی و خارجی راستے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردئیے گئے ،اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ٹرانسپورٹر ز مقرر کردہ نئے کرائے ناموں پر عملدرآمد نہیں کریں گے ،لاری اڈہ میں گاڑیاں داخل نہیں ہونے دی جائیں گی۔ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم کی ہدایت پر تاحکم ثانی لاری اڈہ کو سیل کیا گیا ہے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں کا فائدہ جب تک عوام تک نہیں پہنچ جاتا اس وقت تک کاروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت ہے کہ عوام کو ریلیف دی جائے جب تک وہ پوری نہیں ہوتی اس وقت تک ہم قانونی کاروئی جاری رکھیں گے۔، سیکرٹری آرٹی اے عروج فاطمہ نے کہاکہ حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عوام کو پہنچانے کے لئے ہم سرگرم ہیں جب تک ٹرانسپورٹرز نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد نہیں کرتے اس وقت تک مسافروں کو لوٹنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے کم نہ کرنے پر کئی گاڑیاں بند کروادیا ہے پٹرول کی قیمت کا جو فائدہ ہے وہ عوام تک پہنچانے کے لئے تمام تر اقدامات کریں انہوں نے کہا روزانہ کی بنیاد پرمسافر گاڑیوں ، بسوں کو چیک کرتے ہوئے زائد کرایہ لینے والے گاڑیوں کا جرمانہ اورمسافروں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy