جسٹس محمد علی مظہر کی بطورسپریم کورٹ جج تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

Published on August 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزارت قانون نے جسٹس محمد علی مظہر کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے جسٹس محمد علی مظہر سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا، جسٹس محمد علی مظہر کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17ہو جائے گی،جسٹس محمد علی مظہر 16اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے، سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محمد علی مظہر کی تقرری کی سفارش کی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog