ورلڈ کپ کے آغاز میں ایک ہفتہ باقی،اب تک ساڑھے سات لاکھ ٹکٹیں فروخت

Published on February 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 421)      No Comments

120
دبئی (یو این پی) آئی سی سی ورلڈ کپ شروع ہونے میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے اور اب تک ریکارڈ تعداد میں ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عالمی کپ کے آغاز میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے اور شائقین پر میگا ایونٹ کا سحر طاری ہے اب تک ساڑھے سات لاکھ ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں اور ابھی ریکارڈ تعداد میں ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے اور توقع ہے کہ ایک ملین ٹکٹیں فروخت ہوں گی۔ میگا ایونٹ 14 فروری سے شروع ہو گا اور ابتدائی روز پہلے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کا مقابلہ سری لنکا اور میزبان آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا۔ بھارتی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کیلئے میدان میں اترے گی۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ 15 فروری کو شیڈول پاک بھارت میچ کے حوالے سے پہلے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے ہیں اور صرف بیس منٹ میں تمام ٹکٹیں فروخت ہوئیں۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ یہ تاریخ کا سب سے دلچسپ و کانٹے دار ٹورنامنٹ ہو گا اسلئے ہماری خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ شائقین شرکت کر کے اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes