معروف سماجی شخصیت عبدالحمید کے اعزاز میں معروف بزنس مین محمد شفیق کی جانب سے پر وقار الوداعی عشائیہ

Published on August 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی ) معروف سماجی شخصیت عبدالحمید کے اعزاز میں معروف بزنس مین محمد شفیق کی جانب سے پر وقار الوداعی عشائیہ دیا گیا جس میں شہر ریاض کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی اس موقعہ پر میزبان محمد شفیق کا کہنا تھا عبدالحمید ایک عظیم انسان اور ہمدرد دوست ہے انہوں نے اپنی زندگی خدمت انسانیت میں وقف کر رکھی ہے کمیونٹی کے لیے ان کی گراں قدر خدمات قابل تقلید ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عبدالحمید کی کمیونٹی کے لیے خدمت اور ان کے چھوڑے ہوئے نقوش دوسروں کے لیے مشعل راہ ہیں معروف بزنس مین ملک افتخار اعوان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالحمید نے کمیونٹی کے اندر رہ کر بھر پور صلاحیتوں کا اظہار کیا عبدالحمید ہر دل عزیز شخصیت ہے ان کے جانے کا دکھ تو ہے لیکن انہوں نے جس طرح اپنے حسن اخلاق اور حسن سلوک کے ساتھ وقت گزارا وہ قابل ستائش ہے اب پاکستان روانہ ہو رہے ہے ہم ان کے لیے دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت ان کو وہاں بھی کامیاب رکھے معروف سیاسی شخصیت عبدالمجید گجر نے کہا عبدالحمید لا تعداد خوبیوں کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ محب وطن اور عاشق رسول بھی ہے انہوں نے دکھی انسانوں کی خدمت اپنا مشن بنایا ہوا ہے انہوں نے ہمیشہ محبتیں بانٹتے ہوئے کمیونٹی کے دلوں پر راج کیا سعودی عرب میں اپنے کیرئیر کا یادگار عرصہ گزار کر جا رہے ہے فرضی شناسی ذمہ داری کے حوالے سے ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مینر احمد کا کہنا تھا عبدالحمید ایک مخلص نیک سیرت اور خوش اخلاق دوست کی دوستی پر فخر ہے ہمیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی تقریب کے روح رواں عبدالحمید نے کہا میں اپنے ساتھ برس ہا برس کی یادیں اور دوستوں کی محبتیں سمیٹ کر ساتھ لیکر جا رہا ہوں جو میرا سرمایہ حیات ہے میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے یہاں پر بے لوث پیار اور محبت کرنے والے دوست ملے جن کی دوستی پر ہمیشہ فخر رہے گا انہوں نے کہا کہ ہمیشہ وہی قومیں دنیا میں بلند مقام حاصل کرتی ہیں جو ایک دوسرے کا احساس کرتی ہیں انسانوں کے اندر جذبہ ہمدردی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ باہمی محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو اور تمام طبقات کو ساتھ لے کر ایک حقیقی اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے عملی جدوجہد کی جائے تو تمام مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے عبدالحمید نے کہا کہ پاکستان جاکر میری اولین ترجیح ہو گی کہ دکھی انسانیت کی خدمت کر سکوں کیونکہ اسلام ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کی تلقین ہی نہیں بلکہ حکم بھی دیتا ہے انہوں نے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر محمد شفیق کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا عبدالحمید نے کہا سعودی عرب کی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے ہمیشہ پاکستانیوں کو عزت دی اور روزگار کے مواقعے فراہم کیے جو قابل قدر عمل ہے تقریب میں رانا شبیر احمد محمد خالد بھٹی اور دیگر نے بھی عبدالحمید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题