دہی دھوپ سے جلد کو پہنچنے والے نقصان سے بچاتا ہے، تحقیق

Published on September 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 473)      No Comments

7
لندن(یو این پی)  برطانوی ماہرین نے دہی کو دھوپ کی تمازت سے جلد کو ہونیوالے نقصان سے بچائو میں معاون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جوکہ انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ برطانوی یو سی ایل یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق دہی میں انسانی جسم کے لیے انتہائی فائدہ مند بیکٹریا پائے جاتے ہیں اور اس سے قبل جو تصور تھا کہ یہ صرف پیٹ کے لیے فائدہ مند ہے وہ بھی غلط ثابت ہوا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دہی میں ایسے انزائم پائے جاتے ہیں جو جلد کو دھوپ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں اور سن برن نہیں ہونے دیتے تاہم ماہرین کے مطابق گرمیوں میں دہی کا جلد پر لیپ کر کے اس کے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy