چوہدری محمد سرور کی عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت پر بات چیت

Published on February 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

05555
اسلام آباد : سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عمران خان سے ملاقات کی، پی ٹی آئی میں شمولیت پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بنی گالہ اسلام آباد میں تحریک انصاف چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجوہات سے آگاہ کیا، ملاقات میں چوہدری سرور کی تحریک انصاف میں شمولیت پر بھی بات چیت کی گئی۔عمران خان نے چوہدری محمد سرور کے اصولی مؤقف کو سراہا، ملاقات میں پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ انتظامی معاملات میں اختلافات کے باعث چوہدری محمد سرور نے گورنر پنجاب کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا تھاچوہدری سرور نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا جبکہ اس کا فیصلہ دوستوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور کو تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی کی جگہ تحریک انصاف کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes