فلم”ان ماسکنگ“ بین الاقوامی فلمی میلے وینس شارٹس2021کے لئے منتخب

Published on August 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 622)      No Comments

وائر س کی لہر سے نمٹنے کے لیے ویکسینیشن پروگرام کی افادیت کو اجاگر کیا گیا
کراچی (یواین پی)پاکستان میں بننے والی اپنی نوعیت کی مختصر دورانیے کی فلم”ان ماسکنگ“ کو بین الاقوامی فلمی میلے وینس شارٹس 2021کے لئے باضابطہ طور پر منتخب کر لیا گیا ہے، یہ فلمی میلہ آئی ایم ڈی بی سے تصدیق شدہ ہے، اس فلم میں کرونا وائرس سے بچاؤکے ٹیکے لگانے کی ترغیب کی گئی ہے، یہ پاکستان کی جانب سے پہلی تاریخی مختصر فلم ہے جس میں موجودہ کورونا وائر س کی لہر سے نمٹنے کے لیے ویکسینیشن پروگرام کی افادیت کو اجاگر کیا گیا ہے اور تمام ایسی افواہوں کی تردید کی گئی ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کے ذہنوں میں خوف اور بے چینی کا باعث بن رہی ہیں، فلم کی تحریر و ہدایات خالد حسن خان کی ہے جب کہ فلم کے ستاروں میں دانش وکیل، علی ایلینوس اور طلال فرحت شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog