پی ایس ایل کی تال پر لاہور قلندرز کی جیت کی دھمال

Published on February 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 542)      No Comments

8
دبئی(یواین پی )پاکستان سپر لیگ کا انتہائی سنسی خیز مقابلہ ،لاہور قلندرز
 نے اسلام آباد یونائیٹڈز کو ایک وکٹ سے ہرا دیا، باز گرانٹ ایلیٹ نے آخری وکٹ پر شاندار چھکا مار کر لاہور کو فتح دلائی، اسلام آباد یونائیٹڈز نے لاہور قلندرز کو 146رنز کا ہدف دیا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ آخری مرحلے میں کانٹے کا ہوا ، بلے باز سنیل نارائن 12 اورسہیل تنویر صرف ایک اور یامین بغیر کوئی سکور کیے پویلیئن لوٹ گئے تھے تو لاہور قلندرز کا جیتنا انتہائی مشکل ہوگیا۔آخری اوورمیں لاہور قلندرز کو 5 گیندوں پر 6 رنز چاہیےتھے ، گرانٹ ایلیئٹ نے شانداار چھکا مار کر اپنی ٹیم کو فتح دلوای اور 26 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ پہلے بلے باز ڈیلپورٹ زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکے اور صرف 12 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔ کپتان برینڈن مکیلم نے بھی صرف 11 بنائے ،،، فاخر زمان بھی 6 رنز بنائے ،،محمد رضوان کو شین واٹسن نے 3 سکور پر ہی بولڈ کردیا،،،پانچویں بلے باز مقصود عرفان بغیر کوئی سکورکیے ہی رن آوٹ ہوگئے۔عمر اکمل 66 رنز کی شاندار کھیلی اسلام آباد یونائیٹد نے146 رنز کا ہدف دیا تھا ،رفت اللہ نے 16 ،بریڈ ہیڈن نے صرف ایک،ڈوین سمتھ نے20 رنز بنائے ،، کپتان مصباح الحق بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے ، صرف 16رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے ،، لاہور قلندرز کی جانب سے عامر یامین نے 3،یاسر شاہ نے 2 جبکہ سہیل تنویر اور سنیل نارائن نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes