نوجوان لڑکےاور لڑکیوں میں موبائل کے زیادہ استعمال کے اثرات الکوحل کے برابر

Published on February 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,136)      No Comments

077
ٹوکیو(یو این پی ) نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں موبائل فون کا زیادہ استعمال اعصابی نظام پر الکوحل اور کوکین جیسے اثرات مرتب کرتا ہے جس طرح استعمال کرنے والوں پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کی ’’انفارمیشن سیکورٹی فرم برائے ڈیجیٹل آرٹ‘‘ کی تازہ تحقیق میں اس بات کا انکشاف کہا گیا ہے کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں موبائل فون کا بڑھتا ہوا استعمال ان کی صحت پر نہایت برے اثرات مرتب کرتا ہے۔ سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جاپان میں سکول جانے والی لڑکیوں کی ایک کثیر تعداد یومیہ تقریباً 7 گھنٹے تک موبائل فون کا استعمال کرتی ہے جبکہ لڑکے روزانہ 4 گھنٹے موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ جاپان کے تقریباً 96 فیصد سکولوں میں موبائل فون استعمال کیا جاتا ہے جن میں 60 فیصد جونیئر ہائی سکول بھی شامل ہیں اور ہر 10 بچوں میں سے 4 بچے جن کی عمریں 10 سال سے کم ہیں، موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes