اوپن یونیورسٹی نے شعور بیدار کرنے کے لئے میڈیا ڈئیلاگ سیریز کا آغاز کردیا

Published on February 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 499)      No Comments

3....
اسلام آباد (یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے عام لوگوں میں اہم قومی مسائل کے بارے میں آگہی اور شعور بیدار کرنے کے لئے جمعرات 13۔فروری سے میڈیا ڈئیلاگ سیریز کا آغاز کردیا ہے۔میڈیا ڈائیلاگ کا ایک اور بڑا مقصد ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے ملک میں ایک پرامن ٗ تعمیری اور صحت مند ماحول پیدا کرنے کے لئے میڈیا کے ساتھ یونیورسٹی کے روابط کو مزید مضبوط بنانا بھی ہے۔ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے میڈیا ڈائیلاگ تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تشہیر اور حقیقی مسائل اجاگر کرنے میں میڈیا کے کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا جمہوری اور انسانی اقدار کو فروغ دینے کے لئے ہمیشہ صف اول میں شامل ہوتا ہے۔یونیورسٹی نے ملک کے ایک بڑے قومی انگریزی اخبار کے سینئر صحافی ٗ خاور گھمن کے \”جمہوری حکومت میں میڈیا کے کردار\”کے موضو ع پر منعقدہ لیکچر تقریب سے میڈیا ڈئیلاگ کا آغاز کیا۔ انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عصر حاضر کے میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں آئے دن کیا ہورہا ہے اس پر تبصرہ یا فیصلہ کرنا میڈیا کا کام نہیں ہے بلکہ میڈیا تو حقائق پر مبنی معلومات لوگوں تک پہنچاتا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالسراج نے معاشرے کی اصلاح میں میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ رپورٹرز \’واچ ڈاک\”کی طرز پر لوگوں کے مسائل کے حل اور ان کی بہتری کے لئے خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔ڈاکٹر سراج نے کہا کہ قومی اہمیت کے مسائل سے نمٹنے کے لئے میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان ایک مضبوط پل ہے۔شعبہ ماس کمیونیکیشن کے اسسٹنٹ پروفیسر ٗ ثاقب ریاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ میڈیا معاشرے کا ایک لازمی حصہ ہے جو معاشرے کی بہتری میں مصروف عمل رہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes