ملک پر ناااہل حکمران مسلط ہیں،مولانا فضل الرحمان

Published on October 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

پشاور (یواین پی) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک پر ناااہل حکمران مسلط ہیں،قوم کوانکے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے،ملک کے وفاداری کا معیار کسی اورنے نہیں ہم نے بتانا ہے ،اوراپنے ملک کا دفاع کرنا ہے۔پشاورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ ملک کے بڑے اثاثوں کو گروی رکھے جا رہے ہیں، تین سالوں میں اتنے قرضے لیے جو گذشتہ 70 سال میں کسی نے نہیں لئے تھے، ملک پر نااہل لوکوں کومسلط کیاگیا ہے ،ہم ملک کوان نااہلوں کے رحم کرم پر نہیں چھوڑسکتے، پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا، اوراب پاکستان کو مغربی تہذیب کی اماجگاہ بنایا جا رہا ہے، ہم نے خود کو طاقت بنانا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes