پولیو جیسی موذی مرض کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ڈی سی او جھنگ

Published on February 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

dco
جھنگ(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرنادر چٹھہ نے آئندہ تین روزہ انسداد پولیو راؤنڈ کے حوالہ سے محکمہ صحت کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہ ہے کہ پولیو جیسی موذی مرض کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور طے شدہ ٹارگٹ کوسو فیصد ہرصورت میں مکمل کیا جائیگا لہٰذا انسدادپولیو مہم کے دوران غفلت ،سستی اورنا اہلی کے مرتکب محکمہ ہیلتھ و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاران کے خلاف سخت ترین ایکشن لینے سے گریز نہیں کیا جائیگا۔ اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان، ڈی ، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر ذولفقار علی، ایم ایس ڈاکٹر ممتاز سیال ،ڈی ڈی ایچ اوز،متعلقہ ڈاکٹرز اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران وسٹاف بھی موجود تھا۔اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ 16تا18فروری2015 تین روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے مکمل کئے گئے انتظامات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ پانچ سال تک کی عمر کے4لاکھ41ہزار199 بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے اور اس ضمن میں محکمہ صحت کی 1005ٹیمیں تحصیل جھنگ،شورکوٹ ،احمد پور سیال اور تحصیل اٹھارہ ہزاری میں گھر گھر جا کرپانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے محکمہ صحت کے حکام کو انتظاما ت کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس قومی فریضہ کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا ۔انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی وہ مانیٹرنگ و نگرانی کے نظام کو مزید فعال اور موثر بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر انہیں کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے۔علاوہ ازیں محکمہ ریونیو اور ضلعی خطیب اوقاف لوگوں کو پولیو مہم کے بارے اعلانات اور بینرز آویزاں کرنے کا بھی انتظام کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog