الطاف حسین کا ٹرین حادثہ میں متعدد مسافروں کے زخمی ہونے پر تشویش کااظہار

Published on February 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

altaf
لندن( یواین پی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حیدرآبادکے قریب لاہورسے کراچی آنے والی شالیمارایکسپریس کی دوبوگیاں الٹنے کے نتیجے میں خواتین اوربچوں سمیت متعددمسافروں کے زخمی ہونے پرگہری تشویش کااظہارکیاہے ۔ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے افرادسے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکی۔جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ حادثے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائی جائے،حادثات کی روک تھام کے لئے موثراقدامات بروئے کارلائیں جائیں اور زخمیوں کوسرکاری خرچ پرعلاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy